ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ماں بننے کے رواں ہفتے اپنی شوبز سرگرمیاں بحال کر دیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور خان نے دسمبر میں بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ کے بعد ممبئی، بندرا میں محبوب سٹوڈیوز کے سیٹ پر جیولری برانڈ کی مہم کے ذریعے واپسی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر میں کرینہ کپور گہرے سبز رنگ کی شرٹ اورکالی جینز پہن رکھی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔فلمی دنیا میں واپسی کے حوالے سے کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ وہ مئی میں فلم”ویرے دی ویڈینگ” کی شوٹنگ کا دوبارہ آغازکریں گی۔