شلپا شیٹی کو بھارت میں اہم عہدہ مل گیا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو بھارت میں اہم حکومتی سطح پر اہم عہدہ مل گیا۔ بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے صاف بھارت مشن کے لئے اداکارہ شلپا شیٹی کو ”انڈیا صفائی مہم“ کا سفیر مقرر کر دیا۔ تاہم اب وہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی ۔

شلپا شیٹی کو بھارت میں اہم عہدہ مل گیا

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو بھارتی حکومتی کی جانب سے اہم عہدہ دے دیا گیا۔ بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے صاف بھارت مشن کے لئے اداکارہ شلپا شیٹی کو ”انڈیا صفائی مہم“ کا سفیر مقرر کر دیا۔ تاہم اب وہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جلد ہی ان کی صفائی مہم کی تصویر والے پوسٹربھی بھارت کے مختلف مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔ شلپا ان دنوں شوبز کی دنیا سے آو¿ٹ ہیں تاہم وہ اکثر سوشل میڈیا پر فٹنس کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ”صاف انڈیا مہم“ میں بالی ووڈ کے کئی سپراسٹارزحصہ لے چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن اورسلمان خان بھی شامل ہیں.