شام میں خود کش کار بم دھماکے، 61 افراد جاں بحق

شام میں خود کش کار بم دھماکے، 61 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ آئے روز دھماکوں اور خانہ جنگی کی وجہ سے شام کے شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور وہ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔آج شام کے شہر الباب میں 2 خودکش کار بم دھماکے ہوئے جس  کے نتیجے میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر الباب کے علاقے سوسیان میں خودکش بمبار نے عوامی مقام پرکار کو لا کر دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 53 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خودکش حملے کا دوسرا واقعہ چند گھنٹے بعد الباب شہر میں ہی پیش آیا جہاں خودکش بمبار نے چیک پوائنٹ پر فری سیرین آرمی کے فائٹرز کو نشانہ بنایا اور بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ الباب شہر میں اب بھی داعش کے خفیہ سیل موجود ہیں جن کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں شدت پسند تنظیم کے خفیہ ٹھکانے انتہائی خطرناک ہیں جن کی سرکوبی ہر صورت کی جائے گی۔