سام سنگ کے بعد آئی فون سیون پھٹنے کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی

نیویارک : سام سنگ کے بعد آئی فون نے بھی اچانک آگ پکڑ لی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے، جس کے بعد ایپل نے ڈیوائس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

سام سنگ کے بعد آئی فون سیون پھٹنے کی ویڈیو بھی منظرعام پرآگئی

نیویارک : سام سنگ کے بعد آئی فون کی تباہی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ ایپل کے آئی فون سیون پلس نے اچانک آگ پکڑ لی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے، جس کے بعد ایپل نے ڈیوائس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی برائنا اولیویا نے آئی فون سیون پلس کے آگ پکڑنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جو کہ کچھ دنوں سے کام نہیں کررہا تھا۔اس خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فون کو چارجنگ پر لگا کر سو گئی تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ نے اسے اٹھایا تو اس میں عجیب سے آوازیں نکلنے لگیں جس کے بعد ڈیوائس کو واش روم میں پھینک دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی اس فون کو پھینکا گیا تو وہ پھٹ گیا جس کے بعد ڈیوائس میں سے دھواں نکلنے ایپل نے اس ویڈیو کے منظرعام آنے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کیوں ہوا مگر اس خبر کے بعد اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی لیتھیم اون بیٹریز کی سیفٹی اور استحکام کے حوالے سے تحفظات ضرور ابھرنے لگے ہیں۔اس سے قبل بھی ان بیٹریوں کے نتیجے میں سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون پھٹنے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔آئی فون میں اس طرح کا مسئلہ بہت کم نظر آتا ہے مگر پھر بھی کچھ آن لائن سامنے آئے جن کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔ اس وقت لگ بھگ تمام اسمارٹ فونز کی بیٹریز میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے جس کے حل کے لیے کمپنیاں کام بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سام سنگ کے گلیکسی ایس 7 کے پھٹنے کی وجہ سے کمپنی کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔