سرفراز نے قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شرکت کی مخالفت کر دی

سرفراز نے قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شرکت کی مخالفت کر دی

دبئی : پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کی مخالفت کر دی۔سرفراز کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کو کنٹرول کرنا ضروری ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل 3 کے دوسرے مقابلے میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ٹلینٹ کی فیکٹری بن چکی ہے جس میں نیا ٹیلنٹ پالش ہو کر سامنے آ رہا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اب آگے بہت سی اہم سیریز اور کرکٹ آنے والی ہے۔ایسے حالات میں قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کو کنٹرول کرنا ضروری ہو گیا۔