معروف گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

معروف گلوکارہ شازیہ خشک کے گھر پر حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی: ملک کی معروف گلوکارہ شازیہ خشک بھی قبضہ مافیا سے نہ بچ سکیں۔ کراچی کے ریڈ زون میں واقع ایک رہائشی پروجیکٹ میں مقیم شازیہ خشک کے پڑوسی نے گزشتہ رات ان کے فلیٹ کے سامنے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور روکنے پر شازیہ خشک کے گھر پر حملہ کر دیا۔

واقعے کے بعد شازیہ خشک اور ان کی فیملی خوفزدہ ہیں۔ شازیہ خشک کے شوہر کا کہنا ہے کہ پڑوسی بااثر ہیں جو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود علاقہ پولیس نے معروف گلوکارہ سے تاحال رابطہ کیا اور نہ ہی کوئی مدد کی۔ پولیس کی روایتی بے حسی نے شازیہ خشک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں