میئر سرگودھا کی جانب سے مریم نواز کو 21 تولہ سونے کا تاج پہنایا جائے گا

میئر سرگودھا کی جانب سے مریم نواز کو 21 تولہ سونے کا تاج پہنایا جائے گا

سرگودھا: نون لیگ کی عوامی رابطہ مہم زوروں پر ہے اور مریم نواز آج سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے دھواں دار خطاب کریں گی۔

کمپنی باغ میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو میئر سرگودھا ملک نوید اسلم کی جانب سے اکیس تولے سونے کاتاج بھی پہنایا جائے گا۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز سیاسی میدان میں کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں