تفتیشی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ حاصل کر لیا

تفتیشی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور: احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم  پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب کی تفتشی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے بھی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا بھی ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ سعودی عرب روانہ ہونے والے تھے اس لئے گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

واضح رہے کہ نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

نیب حکام کی جانب سے اگلے ہی روز احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے انہیں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں