توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا

توہین عدالت کیس، طلال چوہدری نے ابتدائی جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد: طلال چوہدری نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیاہے کہ ان کے مؤکل نے عدالتی حکم کی نافرمانی کی اور نا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ان کے مؤکل پارلیمنٹیرین ہیں اور عدالت کا احترام کرتے ہیں انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ ان کے ذہن میں بھی کہیں نہیں کہ انہوں نے کسی طرح عدالت کو اسکینڈلائز کیا ہو۔

طلال چوہدری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ان پر جو توہین عدالت کا چارج ہے وہ کس نوعیت کی ہے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے یکم فروری کو طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں 6 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی جس پر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے 26 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں