'منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط'

'منصف خود بحالی کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط'

سرگودھا: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزدای اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت بھری ہوئی جس کو کوئی نہیں نکال اور یہ محبت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ نواز شریف اس ملک کے 3 بار وزیراعظم اور 2 بار وزیر اعلی رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ہر دور میں بڑے بڑے منصوبے لگائے ہیں۔

مریم نواز نے کہا عوام کی عدالت میں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا مقدمہ لے کر آئی ہوں کیونکہ آمریت کے اندھیروں کو ملک سے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 22 کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت کو سینیٹ انتخابات سے باہر کر دیا گیا یہ سب نواز شریف کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور عوام پر اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں نواز شریف کے اثاثے نہ دکھاؤؑ کرپشن دکھاؤ کیونکہ انہوں نے اتنے بڑے منصوبے میں کبھی کوئی کرپشن نہیں کی اور اس بات پر مقدمہ چلا کہ انہوں نے بیٹی سے تحفہ کیوں لیا، بیٹے سے تنخواہ کیوں لی۔ کسی جج نے نواز شریف کو کرپٹ نہیں کہا صرف اقامے پر نکالا گیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا منصف خود کو بحال کرانے کیلئے عوام میں جائے تو ٹھیک لیکن نواز شریف جائے تو غلط ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں