بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ خواجہ بانڈی کا خاندان نقل مقانی کر کے باغ شہر پہنچ گیا

05:58 PM, 24 Feb, 2018

 باغ: کنٹرول لائن پربھارتی فوج  کی وحشیانہ فائرنگ کا سلسلہ جاری کنٹرول لائن پر رہنے والے  نقل مقانی پر مجبور ہو گئے,  بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ خواجہ بانڈی کا خاندان جو نقل مقانی کر کے باغ شہر پہنچ گیا اور اپنے رشتہ داروں کے گھر رہائش اختیار کر لی، نقل مقانی کرنے والوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

خواجہ بانڈی سے آنے والے متاثرین عبدالرشید اعوان، دلشاد اعوان،لطیف اعوان،خواجہ خورشید،عبدالحمید،خواجہ نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز سے فائرنگ کے سلسلہ میں تیزی آئی ہے، بھارتی فوج بھاری گنیں استعمال کررہی ہے، خواجہ بانڈی،لڑی لڑداراں،سرجی وار، آگی واس کے گاوں بھارتی فائرنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی املاک مال مویشی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی میں بچوں اور خواتین کو لے کر باغ پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نوٹس لے، متاثرین نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے متاثرین کی آبادکاری اور بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں