ایف سی کا  آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک،  11 دہشت گرد گرفتار ، آئی ایس پی آر

ایف سی کا  آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک،  11 دہشت گرد گرفتار ، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: فرنٹیئر کانسٹیلری (ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیاجبکہ  11دہشت گردوں کو  گرفتار  کر لیا۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق, ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

اس سے قبل، پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی جی خان میں آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ، ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا  تھا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ و باردو برآمد کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو  کہ سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔