پی ایس ایل:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی:پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 176 رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کر ڈالی جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے 29 گیندوں پر 39 رنز کی اننگ کھیلی جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے ، ڈیرن سمتھ نے 21 گیندوں پر 30 سکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، آندرے رسل اور پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔