افغانستان دہشتگردوں کے نشانے پر ، مختلف حملوں میں 25 فوجی ہلاک

افغانستان دہشتگردوں کے نشانے پر ، مختلف حملوں میں 25 فوجی ہلاک
کیپشن: afghanistan terrorist attack kill 25 افغانستان دہشتگرد حملے

کابل : افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، مختلف مقامات پر حملوں میں 25 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 22 فوجی جبکہ کابل میں خود کش دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ نیٹو مشن کے ہیڈ کوارٹر کے پاس ہونیوالے حملے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ہلمند میں شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک فوجی چوکی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔