پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 فروری کو طلب

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 فروری کو طلب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 فروری کو  طلب کر لیا گیا ہے, اجلاس لاہور میں دن 11بجے ہو گا جس میں قائمقام صدر کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے شہباز شریف کو نیا پارٹی صدر بنائے جانے کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کرے گی, اگر شہباز شریف کو صدر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہوتا تو مجلس عاملہ کا اجلاس نہ ہوتا, پارٹی کے قائمقام صدر اور آئندہ صدر کا فیصلہ اگلے ہفتہ ہو گا, نواز شریف بھی نئے پارٹی صدر سے متعلق اپنے رفقاء سے بھی مشورہ کریں گے.

ان کا کہنا تھا کہ مقبول ترین لیڈروں کی جگہ خواہ کوئی بھی آجائے اختیار کا سرچشمہ وہی رہتے ہیں جو پارٹی کی پہچان ہیں، وہ صدارت اور وزارت عظمٰی کے محتاج نہیں ہوتے۔ پارٹی کی مجموعی حکمت عملی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل پائی ہے، کمیٹی کا مقصد پارٹی امور چلانا یا نئے صدر کا نام تجویز کرنا نہیں ہے۔