نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کو گرفتار کر لیا 

نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کو گرفتار کر لیا 

لاہور: نیب لاہور نے شاہد شفیق نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔


ترجمان نیب کے مطابق، شاہد شفیق  کو  احد  چیمہ  کی نشاندہی پر  گرفتار  کیا  گیا، ملزم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ذیلی کمپنی میں پارٹنر ہیں۔

ترجمان نیب نے مزید کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں، احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی، ریمانڈ کے اختتام پر احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی، کوئی کچھ بھی کہے معاملہ عدالت میں ہونے پر جواب نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل یقین دہانی کروائی ہے کسی بھی امتیازی سلوک کا کوئی احتمال نہیں، نیب کا سیاست یا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔