پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: psl t20 match peshawar zalmi islamabad united پی ایس ایل تھری پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ

دبئی:پی ایس ایل تھری کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دیدی ، 177 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 142 رنز بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 34 رنز سے شکست دیدی ، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار نصف سنچری سکور کر ڈالی جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے 29 گیندوں پر 39 رنز کی اننگ کھیلی جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے ، ڈیرن سمتھ نے 21 گیندوں پر 30 سکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، آندرے رسل اور پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 142 رنز بنا سکی ، فہیم اشرف 30 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، پشاور زلمی کی جانب سے عمید وسیم نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔