دنیائے کرکٹ نے پاکستانی اور بھارتی شائقین کو اکٹھا کر دیا

دنیائے کرکٹ نے پاکستانی اور بھارتی شائقین کو اکٹھا کر دیا

دبئی:دنیائے کرکٹ میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ جیسا سماں رہا ہے لیکن پاکستان سپر لیگ نے دونوں ممالک کے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو بھی اکٹھا کردیا ہے ۔


پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کے دوران جہاں دونو ں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھے وہیں بھارت سے آیا ایک جوڑ ا بھی بھرپور طریقے سے میچ سے لطف اندوز ہورہا تھا ۔جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سے صرف شاہد آفریدی کو سپورٹ کرنے کیلئے دبئی آئے ہیں ،وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیل کے میدان پر ہونے والی جنگ سے قطع نظر صرف کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔