اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبر دار کر دیا

 اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبر دار کر دیا

مالے: مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان  کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ اْس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے ۔جبکہ مالدیپ کے دوست ممالک اور عالمی برداری کو بھی اْس کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مزید بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مداخلت اور بیان بازی سے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے ہوئے پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے اس ملکی تاریخ کا سب سے مشکل وقت بھی قرار دیا۔