اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

شارجہ: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی ،کراچی کنگز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز اسکور کئے ، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےرونکی کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ رونکی نے  35 گیندوں پر 67 رنز بنائےاور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا،اجب کہ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کراچی کنگز کی جانب عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتااور فیلڈنگ کرنے کا فصلہ کیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگز کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا  اورکوئی کھلاڑی بڑی انگز نہیں کھیل سکا، ، ڈنک نے 49 اور عامر یامین نے 35 رنز بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا  اور  143 کا  ہدف دیا .