استعفیٰ نہیں دیا تمام خبریں بے بنیاد ہیں، فواد چوہدری

استعفیٰ نہیں دیا تمام خبریں بے بنیاد ہیں، فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

جہلم : فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت جھنڈا لگانے کیلئے نہیں دی گئی، کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جو حکم دیں گے وہی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں استعفے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا  کہ کل سے میرا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا کیونکہ میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے، کل میری ان کیساتھ ملاقات ہے جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔ تاہم انہوں اس بات کی  تصدیق کی کہ مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات اپنی جگہ موجود ہیں۔