ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف دے دیا

 ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف دے دیا
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

شارجہ:  ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف دیا ہے، جانسن چارلز نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 


تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 146 رنز کا ہدف دیا ہے، جانسن چارلز نے 33 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ امام الحق نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جب کہ ڈینئل کرسچن نے بھی 17 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ملان نے شاندار کیچ تھام کر ان کی اننگزکا خاتمہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، سمین گل، عمید آصف، ڈیوڈ ملان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔