بھارت ٹھوس شواہد دےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیراعظم عمران خان

بھارت ٹھوس شواہد دےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں گے، وزیراعظم عمران خان
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، اگر بھارت ٹھوس شواہد فراہم کرے تو ہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2015ء میں میری نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات ہوئی تھی جس میں اتفاق کیا تھا کہ غربت ہمارے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کا خاتمہ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ دہشت گردی کے کسی واقعے سے امن عمل مذکرات سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،  افسوس اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب ہی رہ گیا نریندر مودی کے امن عمل کو ایک موقع دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد نریندر مودی لائن پر آنے لگے ہیں۔ انہوں نے  گزشتہ روز راجستھان میں خطاب کے دوران عمران خان سے ہونے والی گفتگو یاد آ گئی، ا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو غربت اور جہالت کا مل کر خاتمہ کرنے کا کہا تھا اور  آج بھی اس بات پر قائم ہوں۔

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا  کہ جب پاکستان کو نیا وزیراعظم ملا تو میں نے عمران خان کو مبارک باد دی ،عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں مل کر غربت اور جہالت کو ختم کریں گے ، اب دیکھتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے الفاظ پر قائم رہتے ہیں یا نہیں۔