کورونا وائرس'پی آئی اے کاجاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15مارچ تک معطل

کورونا وائرس'پی آئی اے کاجاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15مارچ تک معطل


اسلام آباد:کورونا وائرس کے پھیلائو  میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15مارچ تک معطل کردیا۔

چین اور جاپان میں کورونا وائرس کے مسلسل پھیلا ئوکے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا،15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ۔