خراب پرفارمنس سے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، رانا ثنا اللہ

خراب پرفارمنس سے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی، رانا ثنا اللہ
حکومت نے پولیس کو بھی مشن دیا ہے کہ مخالفین کے خلاف کارروائی کریں، رانا ثنا اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بہت کم اکثریت اور خراب پرفارمنس سے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران علاج کی غرض سے بیرن ملک گئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق کہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں انشا اللہ نواز شریف روبصحت ہو جائیں گے، نواز شریف کے روبصحت ہونے پر شہباز شریف مارچ میں وطن واپس آ جائیں گے۔


رانا ثنا اللہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پولیس کو بھی مشن دیا ہے کہ مخالفین کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا تو معاشی استحکام کیسے ہو گا۔