جب تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو سب گولڈن کیوں لگتا ہے‘ حرا کا مانی سے سوال

جب تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو سب گولڈن کیوں لگتا ہے‘ حرا کا مانی سے سوال

کراچی : ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے سوال کیا ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کو سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے۔

b032dde2b749bdbe52ea38d6630fa49b

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مانی کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں۔

حرا نے اِن تصاویر کے کیپشن میں مانی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ دنیا سنہری ہے اور ہم اِس میں اڑ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سب کچھ چمکدار اور جادو سا لگتا ہے۔واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مانی کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں ۔