فی الحال نئی ازواجی زندگی شروع کر نے کے بارے نہیں سوچا ‘ صنم ماروی

فی الحال نئی ازواجی زندگی شروع کر نے کے بارے نہیں سوچا ‘ صنم ماروی

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ خلع کے بعد اب پوری توجہ شوبز پر مر کوز کر وں گی فی الحال نئی ازواجی زندگی شروع کر نے کے بارے نہیں سوچا ۔ 


گلوکار ہ صنم ماوری نے کہا کہ میں نے حامد خان کیساتھ معاملات کو بہتر کر نے کیلئے بہت کوشش کیں مگر بدقسمتی سے حامد خان کے رویہ کے ہاتھوں مجبور ہو کرمیں نے عدالت سے خلع لیا .

اب ذہنی طور پر سکون میں ہوں اور اپنی شوبز سر گر میوں پر بھر پور توجہ دوں گی اور مجھے یقین ہے کہ اب میں پہلے سے کئی گنا زیادہ بہتر پر فارم کر وں گی ۔