پاکستان میں عالمی وبا   کے باعث مزید 50  مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا   کے باعث مزید 50  مریض انتقال کر گئے


اسلام آباد: عالمی وبا  نے پاکستان میں مزید 50  افراد کی جان لے لی،جبکہ ایک ہزار196نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(ا ین سی او سی) کے مطابق پاکستان میں وبائی مرض سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 تک جا پہنچ جبکہ متاثرہ مریضوں مجموعی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہو چکی  ہے۔

ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید  ایک ہزار 964  مریض عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

این سی او سی کی  جانب سے ویب سائٹ پر جاری اعدادو شمار کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کیسزکی تعداد 43 ہزار 753، خیبر پختونخوا 71ہزار 282، سندھ 2 لاکھ 56 ہزار 741، پنجاب ایک لاکھ 68 ہزار 891، بلوچستان 19 ہزار 4، آزاد کشمیر 9 ہزار 955  جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 افراد وبائی مرض کا شکار  ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا   کے سبب   اب تک  پنجاب میں  5 ہزار 269 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ، سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50، اسلام آباد میں 494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 293 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا  کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو  ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے زائد عمر افراد کیلئے بھی ویکسینیشن کا عمل شروع  ہو چکا ہے۔