ایران میں خاتون کی لاش کو بھی پھانسی دیدی گئی 

ایران میں خاتون کی لاش کو بھی پھانسی دیدی گئی 

تہران : ایران  میں سزائے موت سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والی خاتون کو بھی پھانسی دے دی گئی ۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق 42 سالہ زہرہ اسماعیلی کو اپنے شوہر کے  قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی  ہے ۔ رجائی شہر کی جیل میں زہرہ اسماعیلی کے ساتھ سولہ دیگر افراد کوبھی پھانسی دی گئی ہے ۔ 

زہرہ اسماعیلی پر الزام تھا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کیا جو کہ ایرانی انٹیلی جنس کے اہلکار بھی تھے ، شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔ 

زہرہ کے وکیل امید مرادی نے انکشاف کیا کہ ان کی موکلہ کی سزا سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی ۔ لیکن پھر بھی ان کی بے جان لا ش کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے ، تاکہ مقتول کی ماں اس کی ٹانگوں کے نیچے سے کرسی کھینچ سکے ۔ 

امید مرادی کا کہناتھاکہ ان کی موکلہ کی لاش کو بے رحمی کے ساتھ انتظار کروایا گیا تاکہ اسے لٹکایا جائے ۔ زہرہ اسماعیلی کو شرعی قانون قصاص کے تحت سزائے موت دی گئی.

ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے لیکن ایک ہی دن میں سترہ پھانسیاں دینا معمول کی بات نہیں ہے ۔