ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع  ہے ، تاہم دن میں موسم گرم رہنے کا امکا ن ہے ۔
لاہور کا درجہ حرارت بڑھنے سے سردی کی شدت میں کمی آنے لگی ہے ، اس وقت لاہور کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں موسم بہار کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار  اور سردی میں معمولی اضافہ  ہوا ہے ، جبکہ پشاور میں آج بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ رات ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو کچھ دیر کے لیے روک لیا ہے ۔

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم مزید ٹھنڈا ہونے کا امکان ہے ، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا   کے    بالائی علاقوں  برفباری کا   امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے میدانی علاقوں میں رات گئے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔اسلام آباد  اور گردونواح میں ہلکی بارش   کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے اور پہاڑوں پر برف باری کی بھی توقع ہے ۔