معروف گالفر ٹائیگر ووڈز ٹریفک حادثے کا شکار، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

معروف گالفر ٹائیگر ووڈز ٹریفک حادثے کا شکار، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

امریکہ: گالف کے معروف کھلاڑی ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور و معروف گالفر ٹائیگر ووڈز آج صبح امریکی ریاست لاس اینجلس میں کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری  اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز اپنی گاڑی میں تنہا تھے اور حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو اداروںنے انہیں گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔

یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز2009میں بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھےجبکہ 2017میں بھی انہیں پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں حراست میں لے لیا تھا۔ 


واضح رہے کہ ایک لمبے عرصے تک عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان رہنے والے معروف گالفر ٹائیگر ووڈز ان دنوںعالمی رینکنگ میں 50ویں پوزیشن پر ہیں۔