ایف اے ٹی ایف اجلاس میں آج پاکستان سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا

 ایف اے ٹی ایف اجلاس میں آج پاکستان سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا

اسلام آباد:   ایف اے ٹی ایف کے   تین  روزہ ورچوئل اجلاس  کے   آج آخری روز میں پاکستان سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا ۔

تفصیلا ت مطابق فرانس  میں  جاری اجلاس میں منی لانڈرنگ اور  دہشت گردی میں مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا    گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان 6 نکات پر عملدرآمد کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے ۔21 نکات پر عملدرآمد کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کی ایف اے ٹی ایف پہلے ہی تعریف کر چکا ہے۔

 اجلاس پاکستانی  وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا ،فیصلوں سے متعلق باقاعدہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے رات آٹھ بجے کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اجلاس میں امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، جاپان ، چین ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ، بھارت اور بھوٹان شریک ہو ئے تھے ۔ گزشتہ اجلاس 14 جنوری کو ہواتھا۔  جس میں  بھوٹان کو بھارت کے اصرار پر حال ہی میں گروپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معانت روکنے کے اقدامات کو جانچا  گیا ہے  ، پاکستان کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل افراد کی حالیہ سزاؤں کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھارت کو 2 بار بلیک لسٹ کے معاملے پر منہ کی کھانی پڑھی تھی۔

یاد رہے کہ جوائنٹ گروپ کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس  جو آج ہورہاہے میں  پیش کی جائے گی ، پلانری اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ ہوگا۔