کورونا متاثرین کے بال جھڑنے لگے۔ تحقیق

کورونا متاثرین کے بال جھڑنے لگے۔ تحقیق
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن ، کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی جلد گرجاتے ہیں ، تحقیق 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تھکاوٹ، سونگھنے کی حس میں کمی ہونا ، سینے میں تکلیف جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی جلد گرجاتے ہیں ۔ 

نئی تحقیق کے مطابق کوویڈ 19 سے متاثرہ تقریبا ایک چوتھائی افراد نے شکایت کی ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے بعد ان کے بال بہت تیزی سے گرنے لگے ہیں ۔ 

 چین کے صوبہ ووہان کے اسپتالوں میں داخل 1655 مریضوں میں سے 359 کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے چھ ماہ بعد ہی بالوں کے گرنے کی شکایت ہوئی۔تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد میں بال گرنے کا یہ تناسب 22 فی صد بنتا ہے۔

خیال رہے کہ کوویڈ 19 کو دنیا میں آئے ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔ اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک نے سماجی دوری، قرنطینہ اور لاک ڈاؤن سمیت کئی اقدامات اٹھائے۔

اس وبا نے جہاں ہر کسی کے لائف اسٹائل کو بدل دیا وہیں اس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے ذہنی صحت کو بھی بہت متاثر کیا۔

سنگاپور میں ہونے والی تحقیق کے مطابق لاک ڈاؤن، قرنطینہ اور سماجی دوری لوگوں میں ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور بے خوابی جیسے مسائل کا باعث بنے ہیں۔

تحقیق کے دوران 68 تحقیقی رپورٹس کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا، جن میں 19 ممالک کے 2 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے۔ ریسرچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ دیہی آبادی سے تعلق رکھنے والے افراد اس بیماری سے جڑے ڈپریشن یا ذہنی بے چینی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سنگاپور میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خواتین میں نفسیاتی مسائل کا امکان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔