کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے کا ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کمی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 94 ہزار 864 روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1809 ڈالر ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہگزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار700 روپے ہو گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی سے 94 ہزار 907 روپے ہو گئی تھی۔
اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار750 روپے ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 343 روپے اضافے سے 94 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔