امارات اسلامی افغانستان میں خواتین کیلئے نیا حکم نامہ جاری 

Afghan Police, Afghan Women, Afghan Security Forces

کابل :امارات اسلامی افغانستان میںخواتین کیلئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ،خواتین اگر اپنی ملازمت جاری رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں خود کو مکمل ڈھانپ کر ہی ملازمت پر آنا ہو گا ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت نے خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا اگر خواتین خود کو مکمل طورپر ڈھانپ کر ملازمت پر نہ آئینگی تو انہیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیگا ۔

اس سلسلے میں افغان پولیس میں کام کرنے والی خواتین کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے کہ اگرخواتین ملازمت جاری رکھنا چاہتی ہیں تو انہیں خود کو اچھی طرح ڈھانپنا لازمی ہوگا ۔

امارت اسلامی افغانستان کی مذہبی پولیس نے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔