پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک ، فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دیدی 

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک ، فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دیدی 
سورس: File

راولپنڈی : راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک میں گرفتاریوں کا عمل شروع ہوگئی ۔ سابق صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دی ۔ فیاض الحسن چوہان اور 8 سے10 کارکن قیدی وین میں سوار ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق کمیٹی چوک میں پولیس کی پہلی وین فیاض الحسن چوہان اور 10 کارکنوں کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے راولپنڈی سے آج رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکن گرفتاری دیں گے۔ 

پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف لاہور سے جیل بھر و تحریک شروع کی ہے۔ کل پشاور میں پی ٹی آئی کے کسی رکن نے گرفتاری نہیں دی آج راولپنڈی میں میں پی ٹی آئی نے گرفتاریاں دی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں