شیخ رشید کارکنوں کو چکمہ دے گئے، قیدیوں کی وین کے قریب جا کر آگے نکل گئے 

شیخ رشید کارکنوں کو چکمہ دے گئے، قیدیوں کی وین کے قریب جا کر آگے نکل گئے 
سورس: File

راولپنڈی : عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ جیل بھرو تحریک  کا آج تیسرا دن ہے۔ جیل بھرو تحریک میں آج راولپنڈی کی باری تھی۔ شیخ رشید نے کارکنان کو چکمہ دے دیا۔ شیخ رشید قیدیوں کی وین کے قریب جاکر آگے نکل گئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان، صداقت عباسی، اعجاز جازی نے گرفتاری دیدی۔ زلفی بخاری اور عامر محمود کیانی  ساتھیوں کے ہمراہ قیدیوں والی وین میں بیٹھ گئے۔اسی سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی گرفتاری پیش کردی۔ 

کمیٹی چوک میں موجود پی ٹی آئی  کارکن موجودہ حکومت کے خلاف  شدید نعرہ بازی  کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں