توشہ خانہ کیس، نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

توشہ خانہ کیس، نیب ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کے نوٹس پر دستخط کرانے کیلئے آئی تھی۔ 
ذرائع کے مطابق عمران خان کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا ہے جبکہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نو مارچ کو نیب اسلام آباد نے طلب کر رکھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں