بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے انکشاف پر آپریشن کیا۔ 
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ہیلی بورن فورس کا استعمال کیا گیا اور اس کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں