بھارتی ایجنسیوں کی اُڑی حملے میں پاکستانی بچوں کو ملوث کرنے کی کوشش ناکام

بھارتی ایجنسیوں کی اُڑی حملے میں پاکستانی بچوں کو ملوث کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: بھارت میں اُڑی حملوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے ہوش اُڑا دیئے ہیں ۔بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ابھی تک اُڑی حملوں کے مجرمان کا تعین نہیں کر سکی ۔کبھی کسی پر الزام لگایا جاتاہے تو کبھی کسی پر مگر اصل مجرمان ایجنیسوں کی تحقیقات سے کوسوں دور ہیں ۔

اب خبر آئی ہے کہ  اُڑی حملے میں پاکستان کے دو بچوں کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی، خود بھارتی تحقیقاتی ادارے نے بچوں کو بے گناہ قرار دے دیا،بچوں کی واپسی کے لیے حکومت پاکستان کی کوشش جاری ہے۔

اڑی حملے میں حملہ آوروں کے گائیڈ ہونے کے الزام میں گرفتار لڑکے بے قصور نکلے،مظفر آباد کے رہائشی ان دونوں لڑکوں کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

بھارت نے اڑی حملے میں حملہ آوروں کے گائیڈ ہونے کے الزام میں گرفتارہونے والے دولڑکوں کا معاملہ دبا دیا،مظفر آباد کے رہائشی یہ دونوں لڑکے نہ تو حملہ آوروں کے گائیڈ نکلے ،نہ ہی ان کی عمریں19 اور 20سال ہیں ،دونوں لڑکوں کا مستقبل داوٴپر لگا ہے۔