ماریا شیرا پووا کےسابقہ منگیتر نے بھیانک الزام لگا دیا

ماریا شیرا پووا کےسابقہ منگیتر نے بھیانک الزام لگا دیا

اسلام آباد:روسی ٹینس  اسٹار ماریہ شیراپوا کے دوست نے الزام لگا یاہے کہ ماریہ کی وجہ سے وہ کھیل پر توجہ نہیں رکھ سکا جس کی وجہ سے اس کا کھیل خراب ہو گیا

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے دمتروو ان دنوں انتہائی اچھی فارم میں ہیں اور آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

پیر کو چوتھے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد انجری سے دوچار اپنے ازبک حریف کے خلاف کم بیک کیا اور 7-6، 6-2 اور 6-1 سے کامیابی سمیٹ کر لگاتار نویں فتح حاصل کی اور تیسری مرتبہ گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بے بی فیڈرر کے نام سے مشہور دمتروو نے میچ کے بعد ایک سوال کے جواب میں اس بات کا ادراک کیا کہ ماضی میں ماریہ شیراپووا سے تعلقات کی وجہ سے وہ کھیل پر صحیح طریقے سے توجہ نہ سے سکے اور اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عالمی نمبر 15 ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب میں نوجوان تھا تو اس وقت مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ کھیل اور محبت دونوں چیزوں میں کس طرح توازن برقرار رکھا جائے لیکن وقت کے ساتھ میں نے سیکھا ہے اور خود کو زیادہ بہتر طریقے سے پہچانا ہے اور اگر میں مستقبل میں آئندہ کبھی محبت جیسی کسی چیز کا شکار ہوتا ہوں تو یہ سب چیزیں میری مدد کریں گی۔

شیراپووا اور دمتروو 2013 میں ایک دوسرے کے قریب آئے اور شیراپووا نے یہاں تک کہہ دیا کہ ان دونوں نے منگنی کر لی ہے لیکن 2015 میں دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور انہوں نے اپنے اپنے راستے جدا کر لیے۔آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں دمتروو کا سامنا بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن سے ہو گا۔