ٹرین کے سفر پر نکلے شاہ رخ کی ایک جھلک ،فین کی جان لے گئی

ٹرین کے سفر پر نکلے شاہ رخ کی ایک جھلک ،فین کی جان لے گئی

نئی دہلی:  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' کی پروموشن مداح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔کنگ خان اپنی آنے والی فلم 'رئیس' کی پروموشن کچھ الگ طرح سے کرنے کے لئے ممبئی سے دہلی تک کا سفر ریل سے طے کرنے کے لیے نکلے ۔سوشل میڈیا پر خبریں پھیلنے کے بعد ہر اسٹیشن پر شاہ رخ کے ہزاروں شائقین ان کی جھلک دیکھنے پہنچ رہے تھے۔
لیکن خوشی کا یہ موقع غم میں بدل گیا ہے۔'رئیس' کی ٹرین جب' وڈودرا اسٹیشن 'پہنچی تو ان کو دیکھنے کے لئے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا اور اس بھیڑ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

827a97a384fe4e9feac5bf84a82810df