بھنے ہوئے آلو اور زیادہ سینک والے توس کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں

 بھنے ہوئے آلو اور زیادہ سینک والے توس کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں

لندن: برطانوی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ سینکے ہوئے ڈبل روٹی اور بھنے ہوئے آلووں کے روزانہ استعمال سے کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے برطانیہ کے ماہرین صحت نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ اگر ڈبل روٹی کے توس اور آلو اس حد تک پکائے یا سینکے جائیں کہ ان کی رنگت بھوری ہوجائے تو ان میں ایکرائل امائیڈ نامی ایک مرکب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کے مرض کی وجہ بن سکتا ہے۔
البتہ اگر انہیں صرف اس حد تک سینکا یا پکایا جائے کہ وہ سنہری مائل رنگت کے رہیں تو اس سے ایکرائل امائیڈ زیادہ مقدار میں نہیں بنتا اور انہیں کھانا بھی صحت کےلئے محفوظ رہتا ہے۔
آلوو¿ں کے علاوہ پودوں کی جڑوں میں ا±گنے والی دوسری نشاستہ دار سبزیوں کے بارے میں بھی ماہرین صحت کا یہی مشورہ ہے کہ انہیں بہت زیادہ نہ پکایا جائے ورنہ ان میں بھی ایکرائل امائیڈ کی مقدار ضرورت سے بڑھ جائے گی۔