سائسندانوں نے دماغ کو دھوکہ دے کر وزن میں کمی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

سائسندانوں نے دماغ کو دھوکہ دے کر وزن میں کمی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد:ایک اندازے کے مطابقدنیا کی آبادی میں سے دو سو ملین موٹے اور چھ سو ملین انتہائی موٹے انسان موجود ہیں۔ موٹاپے کے خلاف جدو جہد میں ایک نیا طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔
کیلی فورنیا میں سالٹ انسٹیٹیوٹ نے انسانی انتڑیوں میں کی جانے والی حرکت کے موثر ہونے سے متعلق سائنسدانوں نے دماغ کو چکر دیتے ہوئے وزن میں کمی کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
اس تجربے کے مطابق خون میں مکس ہوئے بغیر انتریوں میں موجود فیکسر مین کو انتہائی مو ٹے چوہوں کو پانچ ہفتے مسلسل دی جاتی رہی ہے۔
اس طریقے سے چوہوں کے وزن میں اضافہ ہونے سے روک گیا اور خون میں شوگر اور چربی کی سطح میں بھی کمی دیکھی گئی ۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار انتہائی موٹے انسانوں جو دوبارہ سے اپنی پرانی روٹین پر عمل درآمد شروع کردیتے ہیں پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔
اس وقت صرف چوہوں پر کیے جانے والے تجربے انسانوں پر کس طریقے سے اثر انداز ہوں گے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔