لاہور:راولپنڈی کے بعدملتان میں بھی میٹرو بس چل پڑی ،وزیراعظم نے افتتاح کردیا

لاہور:راولپنڈی کے بعدملتان میں بھی میٹرو بس چل پڑی ،وزیراعظم نے افتتاح کردیا

لاہور ، راولپنڈی کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس چل پڑی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کاافتتاح کردیا ،ابتدائی طو ر پر روٹ پر 35 بسیں چلائی جائیں گی۔ روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہونگے اب گھنٹوں کا فاصلہ منٹوں میں طے ہوگا۔
وزیراعظم نوازشریف نے ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا، گورنر ، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراءکے ساتھ بہاءالدین زکریا اسٹیشن سے چونگی نمبر نو تک بس میں سفر بھی کیا۔
ملتان میٹرو بس منصوبے پر 28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت آئی۔ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر طویل روٹ پر ابتدائی طور پر 35 بسیں چلائی جائیں گی جس سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میٹرو بس دوڑے گی،وزیراعظم نوازشریف کا اعلان
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر ملتان کو دلہن کی طرح سجایا گیا،جگہ جگہ خیرمقدمی بینر اوربورڈز آویزاں کئے گئے،،، میٹرو بس کے روٹ پر گیارہ مقامات پر رنگ برنگے فوارے بھی نصب کئے گئے۔ملتان میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں ہوئی جس کے بعد میٹرو بس سروس کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں