پانامہ کیس؛جماعت اسلامی کے وکیل کے غیر متعلقہ دلائل پر عدالت برہم ،سماعت کل تک ملتوی

پانامہ کیس؛جماعت اسلامی کے وکیل کے غیر متعلقہ دلائل پر عدالت برہم ،سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد:پاناما کیس کی سناعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ جماعت اسلامی کے وکیل کے غیر متعلقہ دلائل پر عدالت نے برہمی کااظہار کردیا۔  ایڈووکیٹ توفیق آصف کا کہنا تھا کہ گہرا شک ہے کہ دبئی مل کی فروخت سے لندن فلیٹس خریدے گئے، جس پر عدالتی بینچ نے کہا کہ آپ کو بھی معلوم ہے کہ مقدمات میں شک کا فائدہ کس کو جاتا ہے ۔ وزیراعظم کو عدالت میں طلب کئے جانے کی استدعا پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو بلائیں گے ورنہ نہیں۔

راناثناءاللہ ، سعد رفیق نے ججز کو دھمکی ہے، فواد چودھری

پاناما کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کے دلائل مکمل  جبکہ معاون وکیل احسن الدین کے دلائل جاری ہیں۔ توفیق آصف کا کہنا تھا کہ اس کیس میں نواز شریف پر سنگین الزامات ہیں انہیں عدالت میں طلب کرکے تمام درخواست گزاروں کو ان پر جرح کا موقع دیا جائے۔

جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جب ہم سب کوسن لیں گےتواس بارےمیں فیصلہ کریں گےاگرضروری ہوا تو وزیراعظم کو طلب کریں گے ورنہ نہیں۔توفیق آصف نے پھر ظفر علی شاہ کیس کا حوالہ دیا تو تو جسٹس اعجاز الحسن کا کہنا تھا کہ آپ نے کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہےجبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اس کیس کا فیصلہ بھی نہیں پڑھا اور حوالہ دے رہے ہیں،عدالت نے اپنے فیصلے میں مبینہ کرپشن کاذکرکیا تھا ،مبینہ کرپشن کوفیصلہ نہیں کہہ سکتے،جبکہ جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں وہ پڑھانا چاہتے ہیں جو اس فیصلے میں لکھا ہی نہیں،جماعت اسلامی کے معاون وکیل احسن الدین شیخ نے اپنے دلائل کاآغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار بارہ میںمریم کے نام پر نواز شریف نے مانسہرہ میں جائیداد خریدی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ زیر کفالت تھیں،جس پر بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زیرکفالت پر کسی کی نااہلی کا فیصلہ بھی دکھا دیں۔

غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوسکتی ،دانیال عزیز

مصنف کے بارے میں