ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میٹرو بس دوڑے گی،وزیراعظم نوازشریف کا اعلان

ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میٹرو بس دوڑے گی،وزیراعظم نوازشریف کا اعلان

ملتان:وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں میٹرو بس دوڑے گی،جو شخص گالیاں دیتا ہے وہ اپنا کردار تو دیکھے،وہ دن آ رہا ہے جب ان کا کچا چٹھا سامنے آ جائیگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کی تجویز آئی لیکن ہم نے مسترد کر دی۔ انہوں نے کپتان پر تابڑ توڑ باﺅنسر پھینکے اور کہا کہ جو شخص گالیاں دیتا ہے وہ اپنا کردار تو دیکھے، کبھی ٹی وی پر تنقید کرتے ہیں تو کبھی دھرنے دیتے ہیں ،وہ دن آ رہا ہے جب ان کا کچا چٹھا سامنے آ جائیگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ان کی حکومت آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک تھااورلگتا تھا کہ یہ بڑھ کر چھتیس گھنٹے تک جا پہنچے گا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا جن قابو کر لیا ہے ،اگلے سال اس کا خاتمہ کردیں گے۔

لاہور:راولپنڈی کے بعدملتان میں بھی میٹرو بس چل پڑی ،وزیراعظم نے افتتاح کردیا
انہوں ملتان کے باسیوں کیلئے موٹروے بننے کی نوید سنائی اور بہت جلد نیشنل ہیلتھ انشورنس کے افتتاح کا وعدہ بھی کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام
عوام کی خدمت کرنا ہے،ترقیاتی منصوبے بنانا ہے،،جلسے جلوس اور دھرنے دینا نہیں۔

مصنف کے بارے میں