چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،امریکا

چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،امریکا

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کےخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن افراد کی بے دخلی مہم کا محور جرائم پیشہ افراد ہیں ۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،صدر ٹرمپ کے لیے ہیلتھ کیئر کے شعبے کے علاوہ ٹیکس اورقانونی اصلاحات بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شون اسپائسر نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن افراد کی بے دخلی مہم کا محور جرائم پیشہ افراد ہیں ۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ صدر ٹرمپ شام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔