پاناما کیس میں سلمان شہباز کی انٹری نے شریف خاندان کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دیں

پاناما کیس میں سلمان شہباز کی انٹری نے شریف خاندان کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دیں

لاہور:شہبازشریف کے بیٹے  سلمان شہباز نے انٹرویو دے کر پاناما کیس میں نئی کنفیوژن پیدا کردی. وزیراعظم اور بیٹوں کے بیانات میں تضاد تو پہلے ہی تھا لیکن کیس میں ایک نئی انٹری نے مشکل مزید بڑھا دی۔

  پاناما کیس شریف خاندان کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سلمان شہباز کا کہنا تھا کہ جائیداد کا بٹوارہ دو ہزار سات میں ہوا۔ سلمان شہباز نےنیا سوال کھڑا کیا کہ اگرجائیداد کا بٹوارہ دوہزارسات میں ہواتو لندن فلیٹ حسین نواز کو ایک سال پہلے کیسے مل گئے۔شریف فیملی کا دعویٰ ہے لندن فلیٹ انہیں دوہزار چھ میں ملے جبکہ قطری شہزادے کے خط میں بھی دوہزار چھ کا ہی ذکرہے۔اب یہ تو سلمان شہباز ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنے تایا کی فیملی کو مزید مشکل میں ڈالنے آئے تھے یا حقیقیت یہی ہے.