اس ایرانی شہر کو عالم اسلام کا اہم ترین مرکز قرار دےدیا گیا ہے۔۔!!

اس ایرانی شہر کو عالم اسلام کا اہم ترین مرکز قرار دےدیا گیا ہے۔۔!!

تہران: مشہد مقدس کو باضابطہ طور پر عالم اسلام کے ثقافتی داارلحکومت کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے-

دوہزار سترہ میں مشہد مقدس کو عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کئے جانے کی تقریب منگل کی صبح فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے قدس ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی اعلی شخصیات کے علاوہ دنیا کے اکیاون اسلامی ملکوں کی دوسو پچاس سیاسی اور ثقافتی شخصیتوں نے شرکت کی -

مشہد مقدس کو عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت مقرر کئے جانے کی تقریب میں ایران کے وزیرثقافت ، حرم مطہر کے متولی اور دیگر اہم ایرانی شخصیات کے ساتھ ساتھ دنیا کے اکیاون ملکوں کے مہمانوں نے شرکت کی جن میں وزراء، اراکین پارلیمان ، ایران میں متعین غیرملکی سفرا اور دیگر ملکوں کی مذہبی اور ثقافتی شخصیتوں نے حصہ لیا - تقریب میں پاکستان ، تنزانیہ ، افغانستان ، یوگینڈا ، موریطانیہ ، الجزائر اور شام کے وزرا نے شرکت کی-

اس کے علاوہ مختلف ملکوں کی دیگرسیاسی، ثقافتی اور سماجی شخصیتیں اس تقریب میں شریک ہوئیں-

مصنف کے بارے میں